

Loading content...
جہنیہ دراصل ایک قبیلے کا نام تھا اور یہاں چونکہ اسی قبیلے کے لوگ رہتے تھے اس لئے اس کا نام جہنیہ رکھا گیا تھا، یہ موصل کے نواح میں آباد تھا، اگر کوئی قافلہ موصل سے بغداد کی طرف سفر کرتا تھا تو اس کیلئے یہ پہلا مرحلہ ہوتا تھا، اسے منزل تصور نہیں کیا جاتا تھا، ہاں اگر کوئی بغداد سے موصل کی طرف سفر کرتا تو وہ یہاں قیام کر لیتا تھا، یہاں ایک چھوٹا سا قلعہ بھی تھا اور اس کے ساتھ ایک چراگاہ بھی تھی جسے مرج الجہنیہ کہا جاتا تھا ، یہاں موصل کے ماتحت ایک حاکم بھی موجود رہتا تھا جو مکمل حاکم تصور نہیں ہوتا تھا بلکہ اس کا عہدہ ایک قلعہ دار کا ہوتا تھا، جس کے ماتحت ایک فوجی دستہ ایمرجنسی ضرورت یا مدد کیلئے رکھا جاتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار