

Loading content...
اس دور میں یہاں دوقبیلے آباد تھے یعنی اوس اور خزرج، ان دو قبیلوں کی آگے کئی اور شاخیں تھیں اور ہر شاخ کے علیحدہ علیحدہ سردار تھے، ان سب سرداروں نے اپنے قبیلے کے نوجوانوں سے بات کی کہ کیا تم امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کا کوئی حق سمجھتے ہو؟ فوراً جوانوں نے اپنی اپنی تلواریں لہرا کر کہا کہ ہم ان پر اپنی جان فدا کرنا اپناحقیقی دین سمجھتے ہیں، اُس وقت اِن سرداروں نے اپنے نوجوانوں کو حقیقت سے آگاہ کیا کہ آج شہنشاہ امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہو بیٹیاں صلواة اللہ علیہن ہمارے پاس کن حالات میں مہمان ہو کر تشریف لائی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار