

Loading content...
اس سفر کی کیفیت کچھ اس طرح تھی کہ تکریت سے اگر شمال کی طرف سفر کیا جائے تو یہاں سے 45کلومیٹر شمال کی طرف جاکر دریائے دجلہ اپنا رُخ بدل لیتا تھا اور یہاں دریا تقریباً 5کلومیٹر تک شمال مشرق سے شمال مغربی رخ پر بہتا تھا، اس موڑ پر ایک قدیم پل بھی تھا جسے قنطرة الزاب کہا جاتا تھا، آج اس مقام پر لقلق کا جدید شہر آباد ہے، شاید وہ پل اس کے قریب ہی کہیں ہو گا، اس پل سے 35/30 کلومیٹر شمال کی طرف زاب اصغر تھا، اس زابِ اصغر سے تقریباً 10کلومیٹر شمال کی طرف کحیلہ کا شہر آباد تھا، عربی زبان میں زاب دریا کے اس مقام کو کہا جاتا ہے کہ جہاں پر کوئی پہاڑی برساتی نالہ یا رود کو ہی آکر دریا میں گرتی ہو، چونکہ دریائے دجلہ کے شمال مشرقی جانب کردستان کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے جہاں سے دو رودکوہیاں دریائے دجلہ میں آکر گرتی تھیں، ان میں سے ایک رود کو ہی چھوٹی اور ایک بڑی تھی، اس لئے ایک مقام کو زابِ اصغر اور دوسرے مقام کو زابِ اکبر کہا جاتا تھا، ان دونوں رود کو ہیوں (پہاڑی برساتی نالوں) کے درمیان 90کلومیٹر کا فاصلہ تھا اور زابِ اصغر سے جنوب کی طرف جو زابِ اکبر تھا، وہاں سے کحیلہ کا شہر 10کلومیٹر مزید شمال کی طرف تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار