

Loading content...
وہ پادری رو کر کہنے لگا کہ تم جیسا بدبخت ہم نے دنیا میں نہیں دیکھا، تم جیسی بدبخت امت آج تک کسی نبی کو نہیں ملی ہے کہ جو اپنے نبی کا کلمہ بھی پڑھے اور اپنے ہی نبی کے گھرانے کے ساتھ ایسا سلوک بھی کرے جو تم لوگوں نے کیا ہے ، کیا اتنے ظلم کرنے کے بعد بھی تم لوگ اپنے نبیؐ کی شفاعت کی امید رکھتے ہو؟ کیا تمہیں مسلمان کہلاتے ہوئے شرم نہیں آتی ، اب تمہارا فرض ہے کہ تم سب مل کر اِس مشکل وقت میں اِن رسول زادیوں صلواة اللہ علیہن کی مدد کرو کہ جن کا کوئی ناصر یہاں موجود نہیں ہے، یہ شامی لوگ انتہائی رذیل اور کمینہ خصلت ہیں، خدا جانے آگے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے اور خدا جانے یہ پاک مستورات بازارِ شام جیسے رزیل ماحول میں سے کیسے گزریں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار