

Loading content...
وہ اسقف وہاں سے واپس اپنے کلیسا میں آیا اور یہاں پہنچ کر اس نے ناقوس بجایا تاکہ لوگ جمع ہو جائیں، جس وقت تمام عیسائی جمع ہوگئے تو وہ ان سے مخاطب ہوا کہ آپ سب کو یاد ہوگا کہ ہم شہنشاہِ معظم امیرؐ کائنات علیہ الصلواة والسلام کے زمانے میں انہیں خراج دیا کرتے تھے یعنی ان کے باج گزار تھے اور اسی وجہ سے معاویہ نے ہمارے شہر پر حملہ بھی کیا تھا، پھر جب اس حملے کے بعد ہم امیرؐ کائنات علیہ الصلواة والسلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انہیں اپنا احوال سنایا تھاتو انہوں نے ہمیں جزیہ واپس کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر ہم آپ کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر ہم آپ سے جزیہ لینے کے بھی حقدار نہیں ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار