

Loading content...
اُس پادری نے کہا خدا تمہیں بربادکرے، تم استقبال کیلئے تو آگئے ہو لیکن حقیقت کا تو شاید تمہیں علم ہی نہیں کہ جس امیرِ فوج کا سر پاک وہ قافلے والے لا رہے ہیں وہ تو ہمارے اس پاک شہنشاہِ معظم کے لخت جگر کا سر اطہر ہے کہ جو پورے پانچ سال تک ہمارے حاکم رہے ہیں، وہ امیرؐ کائنات سرکار علیؐ ابن ابی طالب علیہما الصلواة والسلام کے چھوٹے فرزند جناب امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے… میں پچھلے دِنوں کوفہ گیا تھامجھے تمام حالات و واقعات کا علم ہے ، تم لوگ بے شک تحقیق کرلو، یہ تمہارے نبیؐ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سبط اصغر علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر ہے، حیف اور تُف ہے تم لوگوں پر کہ جس نبیؐ کا تم کلمہ پڑھتے ہو، انہی کے نواسےؐ کے قاتل اُن کا پاک سر لے کر تمہارے شہر میں آئیں اور تم لوگ جشن منائو، یہ کتنی شرم کی بات ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار