

Loading content...
اُدھرملاعین کوفہ و شام جو اس لشکر کے ساتھ تھے، ان کا دستور تھا کہ سفر کے دوران جب بھی کوئی بڑا شہر قریب آتا،تو یہ لوگ امام مظلوؐم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کو صندوق سے برآمد کر کے شاخِ طوبیٰ پر بلند کرلیتے اور باقی سرہائے مبارک صندوقوں میں ہی محفوظ رہتے تھے، ان ملاعین کے پاس لکڑی کے بہت سے صندوق تھے جن میں سر ہائے اطہر بند تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار