

Loading content...
تکریت کے حاکم نے اپنے فوجی دستوں کو حکم دیا کہ تم سب اپنے اپنے شاہی بینڈ کے ساتھ آنے والے لشکر کو خوش آمدید کہو اور اِن کا شاندار استقبال کرو، پھر اس نے اہل شہر کو حکم دیا کہ تم سب بھی اپنے مہمانوں کا استقبال کرو، اِس حاکم نے پورے لشکر کے کھانے اور رہائش کا بہترین انتظام کیا حتیٰ کہ اس نے جانوروں کے گھاس ، چارے وغیرہ کا انتظام بھی پہلے ہی کروا دیا اور ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ جس وقت یہ لشکر شہر کے نزدیک پہنچے توفوراًمجھے اطلاع دی جائے میں فصیل کے دروازے پر جاکر خودان کا استقبال کروں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار