

Loading content...
اس شہر کے بارے میں بھی کچھ نہ کچھ عرض کرنا ضروری ہے کہ تکریت کا شہر اُس زمانے کا ایک مشہور شہر تھا، اس شہر کے باہر ایک فصیل بھی تھی جس کا مکمل دَور تقریباً چھ ہزار میٹر یا چھ کلومیٹر کے برابرتھا، اس شہر کا موسم قدرے ٹھنڈا تھا اس لئے یہاں سال بھر میں تربوز کی تین فصلیں ہوتی تھیں، اس کے علاوہ دوسری فصلیں بھی بہت اچھی ہوتی تھیں،اس تکریت میں مسجدوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، یہاں ایک بہت بڑا شاہی قلعہ بھی تھا، ویسے تو یہ شہر دریائے دجلہ کے مغربی کنارے پر آباد تھا ،مگریہاں جو قلعہ سب سے پہلے تعمیر کیا گیا تھا وہ شاہِ ایران شاہ پور بن ارد شیر بن بابک نے دریا میں بڑے بڑے پتھر پھینکوا کر اُن کے اوپر پتھروں سے بنوایا تھا، لیکن بعد میں دریائے دجلہ نے اپنا کٹائو مشرقی کنارے کی طرف شروع کیا تو اس کٹاؤ کی وجہ سے یہ قلعہ بھی دریا سے باہر نکل کر شہر کی آبادی میں شامل ہوگیاتھا،اس شہر میں دوتہائی عیسائی اور ایک تہائی مسلمان آباد تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار