

Loading content...
سہل ابن سعید سے روایت ہے کہ میں نے قصر بنی مقاتل سے موصل جانا تھا، میں قصر بنی مقاتل سے قادسیة البغداد جانے والے ایک قافلے میں شامل ہو کر چل پڑا، قادسیہ پہنچ کر میں اِس انتظار میں رُک گیا کہ یہاں سے جو بھی قافلہ موصل کی جانب سفر کرے گا تو میں اس میں شامل ہو جاؤں گا، اُس دور میں اکیلے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں تھا،اس لئے میں وہاں اس انتظار میں رہائش پذیر ہو گیا کہ کوئی قافلہ آئے تو میں ان کے ساتھ شامل ہو کر موصل کی طرف سفر شروع کروں مگر کافی دن گزر گئے اور کوئی کارواں نہیں آیا ،میں کافی پریشان تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار