

Loading content...
23 صفر61 ہجری، 21نومبر 680عیسوی ہفتے کی صبح قادسیة البغداد سے قافلہ پاک روانہ ہوا، یہاں سے دریائے دجلہ کے مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ سفر شروع ہوا اور بلد تک جاری رہا، اس کے درمیان قالات کا شہر تھا جو اُس وقت ایک متعشہ شمار ہو تا تھا،متعشہ ایسے شہر کو کہا جاتا تھا کہ جہاں رات بسر کرنے کا انتظام بھی ہوتا تھا ،اُس زمانے میں قالات فقط ایک دیہاتی بستی تھی مگر آج یہ شہر بن چکا ہے، قادسیہ سے قالات تقریباً 64کلومیٹر شمال کی طرف واقع تھا اور دریائے دجلہ کے مغربی کنارے پر آباد تھا، قالات سے مزید شمال کی طرف تقریباً 31کلومیٹر کے فاصلے پر بلد کا شہر واقع تھا،یہ بھی اُس دور میں ایک دیہاتی قصبہ تھا مگر بعد ازاں جب مولا امام حسن عسکری علیہ الصلواة والسلام کے بڑے بھائی جناب سید محمدؐ علیہ الصلواة والسلام 254/253 ہجری کے قریب یہاں پہنچ کر واصل باللہ ہوئے اور اُن کا پاک مرقد مبارک یہاں بنایا گیا تو پھر اِس صاحب جلال ذات پاک کی وجہ سے اس شہر کا نام بلد سید محمد علیہ الصلواة والسلام مشہور ہوگیا اور پھر اُس کے بعداس شہر نے ترقی کی یہ بلد کا شہر بھی دریائے دجلہ کے مغربی کنارے آباد تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار