

Loading content...
جس رات قافلہ پاک کا قیام وادی نخلہ میں ہوا، اُس رات جنات کی اُس جماعت میں سے کہ جو امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے حکم کے مطابق قافلہ پاک کی حفاظت کیلئے ساتھ ساتھ تھی جن کا ذکر میں نے بازارِ کوفہ کے ضمن میں بھی کیا تھا، اُن میں سے ایک جن نے وادی نخلہ میں موجود جنات کو خبردی کہ جس مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی عزاداری آپ روزانہ کرتے ہیں آج اُن کے پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن نے تمہاری اس وادی کو شرفِ مہمانداری بخشا ہوا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار