

Loading content...
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ غزوۂ ذات السلال سے واپسی پر شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر بئر الم سے ہوا تھا اور یہاں جناب ابوالعاص بن ربیع نے اُس کنوئیں کی نشاندہی کی تھی اور یہیں پر آپ جنات کے ہاتھوں شہید بھی ہوئے تھے اور پھر سرکار امیرؐ کائنات علیہ الصلواة والسلام نے جا کر جنات سے جنگ کرنے کے بعد بئر الم کو فتح کیا تھا اور وہاں کے حاکم جن مادر کو فی النار کیا تھااور جناب زعفر بن راحیل کے والد راحیل کو تخت نشین فرمایا تھااور یہاں جنات کے 24قبائل کو کلمہ پڑھایا گیا تھا، جناب زعفر بن راحیل جن روز عاشور امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی نصرت کیلئے کربلا معلی پہنچے تھے، یہاں جنات کے جو قبائل مسلمان ہوئے تھے اُن میں سے کئی قبائل قطقطانیہ آباد ہوگئے تھے کچھ قبائل مدینہ سے کوفہ کی درمیانی وادیوں میں آباد ہوگئے تھے، واقعہ کربلا کے بعد جناب زعفر بن راحیل کے چھوٹے بھائی جناب ناصر بن راحیل نے اپنی رہائش شام میں رکھ لی تھی، شاید انہوں نے اپنی ذات کو ملکہ شام بی بی صلواة اللہ علیہا کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہوگا، جنات کے اُن قبائل میں سے ایک قبیلہ اس وادی نخلہ میں بھی آباد تھا، یہ قبیلہ جناب زعفر بن راحیل کے ساتھ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی نصرت کیلئے کربلا بھی پہنچا تھا ،مگر امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی طرف سے جہاد کی اجازت نہ ملنے پر یہ واپس آ گئے تھے اور یہاں آکر انہوں نے عزاداری کا قیام کیا تھا اور ہر شام کو یہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے مصائب پر مبنی مرثیہ یا نوحہ پڑھ کر گریہ و زاری کرتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار