

Loading content...
شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے اپنے معصوم شہزادے کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کی ہو گی جس وقت انہیں کوئی چھوٹا پاک مزارنہیں ملا ہو گا تو پاک معظمہ بی بی صلوت اللہ علیہا سے ضرور فرمایا ہو گا کہ اس دشتِ کربلا میں تو میرے صغیر لعل کا تو مزار بھی گم ہو گیا ہے اس نگری نے تو میری جھولی کا سارا بخت اقبال ہی لوٹ لیا ہے جب سے میں یہاں پہنچی ہوں میرے تمام زخم تازہ ہو گئے ہیں یقینا جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام نے انہیں بتایا ہو گا کہ وہ تاخروج بابا پاک کے سینے کا تعویز بن کر سو چکے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار