

Loading content...
جس وقت پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے فخر روزگار بیٹے شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے پاک مزار پر پہنچیں تو دل پر ضبط نہ رہا اور بے تحاشہ بین کرتے ہوئے گریہ فرمانے لگیں، پھر کچھ دیر بعد جب آنسوؤں کے دریا کی روانی نسبتاً کم ہوئی تو آپ نے شبیہ خیرالوریٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخاطب ہو کر فرمایا میرے لعل میں تواُس وقت ہی اپنی زندگی سے بے نیاز ہو گئی تھی کہ جس وقت خیام سے باہر قدم رکھا تھا، اب تو میرا جنازہ شام جا رہا ہے، خدا جانے میں کس طرح یہ سفر کروں گی، کتنا اچھا ہوتا کہ مجھے آپ کے پاس کربلا ہی میں قبر نصیب ہوتی، کم از کم مجھے درباروں اور بازاروں میں تو نہ جانا پڑتا اور آپ سے جدائی کے صدمات بھی نہ سہنا پڑتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار