

Loading content...
میرا خیال ہے کہ کربلا معلی پہنچ کر پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے ضرور فرمایا ہو گا کہ میں تمام پاک پردہ داروں کے ہمراہ یہاں اپنے مظلوم بھائی علیہ الصلواة والسلام کا چہلم کرنے کے لئے تو پہنچ گئی ہوں ، مگر افسوس کہ آج بھی میں عزاداری کی رسمیں نبھانے کیلئے آزاد نہیں ہوں آج بھی چاروں طرف بھائیوں اور بیٹوں کے قاتل موجود ہیںاور یہاں ہر طرف آثار ہی بدل گئے ہیں جس جگہ ہمارے پاک خیام تھے اب وہاں صرف راکھ نظر آ رہی ہے جہاں میں اپنے پاک بھائی کو بے گور و کفن چھوڑ کر آنسوؤں کی بارش میں روانہ ہو ئی تھی آج وہاں ان کا پاک مزار ہے یقیناانہوں نے دعا بھی فرمائی ہو گی کہ خدا آپ کی اس نگری کو رنگ لگائے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار