

Loading content...
جس وقت یہ پاک محمل کوفہ سے باہر آئے تو اس وقت اِرد گرد کا ماحول یہ تھا کہ لاتعداد عورتیں اور مرد اِن پاک محملوں کے ساتھ ساتھ چلے آرہے تھے، ملاعینِ ازل گھوڑوں پر سوار ہو کر محملوں کے آگے آگے چل رہے تھے اور ان ملاعین کے ہاتھوں میں علم تھے جبکہ پاک شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے سرہائے اطہر شاخ ہائے طوبیٰ کی معراج پر فائز تھے سب سے آگے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر تھا، گویا اس کا روانِ غریباں کے سالار آج بھی مظلوم کربلا علیہ الصلواة والسلام ہی تھے، کوفہ سے تقریباً دو کلومیٹر شہر سے باہر تک اہل کوفہ پاک محملوں کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، پھر ان سب کو وہیں روک دیا گیا، مگر جب تک پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کے محمل نظر آتے رہے، اہل کوفہ وہیں کھڑے رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار