

Loading content...
اس کے بعد ملعون نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ غاضریہ، نخیلہ، نینویٰ، نہر سوران اور نہر فرات کے کنارے پر آباد قبائل، خصوصاً بنی اسد کے لوگ کافی مشتعل ہیں اور وہ سب کربلا میں جمع بھی ہورہے ہیں، اس لئے میں چاہتا ہوں کہ یہاں سے جو بھی جائے اس کے ساتھ ایک بڑی فوج ہو تاکہ راستے میں کسی کو شورش برپا کرنے یا سر اٹھانے کی جرأت نہ ہو سکے، دوسری بات یہ ہے کہ یہاں سے اس قافلہ کے ساتھ شام جانے والی فوج خصوصاً کربلا میں سے ہو کر جائے کیونکہ اگر وہاں پر واقعی کوئی اشتعال انگیز کار روائی ہو رہی ہے تو اس سے بروقت نپٹ لیا جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار