

Loading content...
جس وقت سبھی افراد پہنچ کر اپنی کرسیوں پر براجمان ہو چکے تو اس وقت ایک حاجب نے صدا دیتے ہوئے اہل دربار کو مطلع کیا کہ فرعونِ کوفہ ابن زیاد ملعون آ رہا ہے، سب لوگ تعظیم کیلئے کھڑے ہوگئے، وہ ملعون کِبرو نخوت سے اپنی عبا کو زمین پر گھسیٹتا ہوا دربار میں داخل ہوا، تمام موجودگان نے اس ملعون کو سلام کیا، ملعونِ ازل تخت کے پاس پہنچ کر رُک گیا اس نے تمام لوگوں کی طرف ایک طائرانہ نگاہ ڈالی اوراس کے بعد تخت پر بیٹھ گیا، اس ملعون نے ہاتھ کے اشارے سے تمام لوگوں کو اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھنے کا اشارہ کیا، سب لوگ بیٹھ گئے مگر شام سے آیا ہوا قاصد کھڑا رہا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار