

Loading content...
17صفر 61ہجری بمطابق 15نومبر680 عیسوی ،اتوار کا دن ہے صبح کا پہلا پہر ختم ہونے کو ہے، قصر دارالامارہ میں عبیداللہ ابن زیاد ملعون کا دربار لگا ہوا ہے، دربار میں رؤسائے کوفہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، مگر ابھی تک وہ ملعون دربار میں نہیں پہنچا، ان کرسیوں کے سامنے ایک شخص کھڑا ہے جس کے ہاتھ میں ایک خط ہے ، یہ شخص رات ہی کوفہ پہنچا تھا مگر فصیل شہر کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے اسے یہ رات کوفہ سے باہر ہی گزارنا پڑی تھی، صبح سویرے یہ عمرو ابن حجاج زبیدی کے پاس پہنچا تھااور اسے آگاہ کیا تھا کہ میں فرعونِ شام کا خط لایا ہوںتم میرے ساتھ چل کر دربار کی حاضری میں میری مدد کرو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار