

Loading content...
ان کے بعد جناب امیر مسلمؐ علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہنوں صلواة اللہ علیہن نے فریاد کی اے رحمت ِدارین! ہم تو یہ دعا کرنے کیلئے حاضر ہوئی ہیں کہ خدا کرے آپ کے گھر اطہر سے تمام غم و آلام ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں، آپ کی پاک دختران صلواة اللہ علیہن خیر و خیریت سے اپنے پاک بھائیوں علیہم الصلواة والسلام کے ہمراہ وطن واپس تشریف لائیں، تبلیغ اسلام کی خاطر ہجرت کرنے والی تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن شہنشاہِ وفا ابوالفضل العباؐس علیہ الصلواة والسلام کے پاک علم کے سایہئِ رحمت میں امن و امان سے اپنے گھروں میں واپس آئیں ، تمام مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن اپنے نونہالوں کو آپ کے روضہئِ اطہر پر آ کر سہرے باندھیں اور آپ کے پاک گھر میں قاؐئم آلِ محمدؐ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سایہئِ عاطفت میں ابدی اور دائمی خوشیوں کے لا متناہی جشن برپا ہوں تاکہ کبھی کوئی دکھ اس گھر کے کسی فرد کے سایہ تک بھی نہ پہنچ سکے،سب مل کر دعا کریں کہ جناب عقیل علیہ الصلواة والسلام کی پاک دختران کی یہ دعا خالق اکبر جلدی مقبول فرمائے جو وہ مزارِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فرما رہی تھیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار