

Loading content...
جس وقت یہ پروگرام بنا تو اُس وقت جناب عقیل علیہ الصلواة والسلام کی پانچ بیٹیوں یعنی جناب امیرمسلمؐ بن عقیل علیہما الصلواة والسلام کی 5 بہنوں صلواة اللہ علیہن نے مدینہ کی عورتوں کے ساتھ روضہئِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نوحہ خوانی کا پروگرام بنایا، تمام مستورات نے رات کی تاریکی میں اپنے بال کھولے سروں میں خاک ڈالی اور مدینے کی عورتوں کے زمرے میں مزار اقدس کی طرف روانہ ہوئیں، ان کے ساتھ جناب ام المومنین سلام اللہ علیہا بھی موجودتھیں، جس وقت ان کی نظر شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار اقدس پر پڑی تو پاک سرتاج صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخاطب ہوکر بے اختیار بین کرتے ہوئے فرمایا اے کائنات کی رحمتِ کُل صل اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نگاہ تو فرمائیں کہ ظالمین نے ہمارا بخت و اقبال کس انداز میں لوٹا ہے ، ہمارا پاک گھر جوانوں سے خالی کر دیا گیا ہے، آپ کاسارے کا سارا سرمایہئِ حیات دینِ اسلام کی نظر ہو گیا ہے ہماری طرف سے پرسہ وصول فرمائیں آپ کے پاک فرزند شہید ہو گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار