

Loading content...
ابھی اس کی بات مکمل نہیں ہوئی تھی کہ جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام نے اپنی نعلین اتارکر اس کے منہ پردے ماری اور فرمایا کہ او بدبخت! اگر تو ہمارا آزاد کردہ غلام نہ ہوتا تو ہم تلوار سے تیری بات کا جواب دیتے، اس کے بعدفرمایا کہ تم ہمیں ہمارے فرزندان کا پرسہ دینے اور ان کی رحلت پر اظہارِ افسوس کرنے کیلئے آئے ہو، مگر ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم اپنے بیٹوں کے ساتھ شہید کیوں نہیں ہو سکے، ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ ہم اپنے آقاؐ علیہ الصلواة والسلام کی نعلین پر اپنی جان قربان کرنے سے کیوںمحروم رہ گئے ہیں، البتہ یہ خوشی بھی ہے کہ ہمارے معصوم بچوں نے اپنے بابا کی لاج رکھ لی ہے ، ان کی قربانی کی وجہ سے ہمارے دل کو کچھ تسلی ہوئی ہے کہ ہم نصرت سے بالکل محروم تو نہیں رہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار