

Loading content...
جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام نے اپنے گھر کے باہر صف ماتم بچھائی، مدینہ کے لوگ آکر پرسہ دیتے رہے اور یہ سلسلہ شام تک جاری رہا اسی دوران آپ کا ایک آزاد کردہ غلام ابن السلال بروایت دیگر ابن سلوس بھی وہاں تعزیت کے لئے آ کر بیٹھ گیا ،شام کو جس وقت تقریباً تمام لوگ گھروں کو روانہ ہو گئے تو جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام اٹھ کر اپنے مہمان خانے کے سامنے کرسی پر آ بیٹھے اس وقت وہ آزاد کردہ غلام بھی آپ کے سامنے آ بیٹھا اور آپ کے قدم مبارک دبانے لگا ساتھ ساتھ اس نے پہلے تعزیت کی، شہزادگان عوؐن و محمدؐ علیہما الصلواة والسلام کا پرسہ دیتے ہوئے کہنے لگا حضور! آپ کے پاک فرزندان کا بہت افسوس ہے، آپ کے دونوں نورِ چشم پوری کائنات سے زیادہ خوبصورت تھے، ان کی شہادت کا یہ موسم تو نہیں تھا، ابھی تو انہوں نے جوانی کی بہار بھی نہیں دیکھی تھی اور نہ ہی زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار