

Loading content...
14محرم کے دن ابن زیاد ملعون نے دوبارہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کی تشہیر کا پروگرام بنایا اور اس ملعون ازل نے حکم دیا کہ اس پاک سر کو معراج کی منزل پر پہنچا کر کوفہ شہر کے ہر محلہ اور ہر گلی کی سیر کرائی جائے، اس کے بعد نواحِ کوفہ کی ہر بستی میں اس سر اطہر کو لے جا کر لوگوں کو دِکھایا جائے، چنانچہ اس حکم کی من وعن تعمیل کی گئی اور اس روز صبح سے شام تک ملاعینِ ازل امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے پاک سر کو اٹھا کر گلیوں، محلوں اور نواحی بستیوں میں پھرتے رہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار