

Loading content...
13محرم الحرام، 12اکتوبر، بروز سوموار، بعد از ظہر، مخدراتِ عصمت کبریا صلواة اللہ علیہن کا پاک قافلہ دربارِ کوفہ میں آخری پیشی کے بعد مسجد کوفہ سے ملحق زندان میں واپس آگیا، عبیداللہ ابن زیاد ملعون نے آخری فیصلہ یہ سنایا کہ میں فرعونِ شام یزید ملعون کی جانب خط لکھوں گا اور وہاں سے مجھے جو جواب موصول ہو گا میں اسی کے مطابق فیصلہ کروں گا اور خط کا جواب آنے تک آپ لوگ نور محل میں ہی قیام پذیر رہیںگے،یہ فیصلہ سن کر سب واپس آ گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار