

Loading content...
وہ ملعون کہتا ہے کہ اب میں مزید کوئی سوال جواب نہیں چاہتا ، بس تم موت کیلئے تیار ہو جائو… آپ نے فرمایا کہ میں نے تو تمہیں پہلے ہی بتادیا ہے کہ میں تمہارے پیدا ہونے سے بھی پہلے شہادت کی آرزو اور دعا کیا کرتا تھا، پھر جس وقت میری آنکھیں قربان ہوگئیں تو میں اللہ کی رحمت سے تو مایوس نہیں ہوا البتہ اپنی دعا کی قبولیت سے نا امید ضرور ہوگیا تھا، آج تم نے مجھے شہادت کی نوید دے کر میرا اللہ جل جلالہ کی رحمت پر یقین مستحکم کر دیا ہے، تو مجھے موت سے کیا ڈرائے گا ؟ یہ تو میری اولین ترجیح ہے، او ملعون تو یقین رکھ کے موت توہمارے لئے شیرِ مادر سے بھی زیادہ محبوب چیز ہے کیونکہ ہم سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کے نمک خوار اور زرخرید غلام ہیں، میں تو اس شہادت کیلئے اللہ جل جلالہ کا لاکھ جان سے شکر گزار ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار