

Loading content...
خبردار! میرے نزدیک آنے کی حماقت ہرگز نہ کرنا کیونکہ میں فن حرب و ضرب کا ماہر ہی نہیں بلکہ استاد اور تجربہ شناس جنگجو ہوں، جس وقت میں اپنی تلوار آبدار بے نیام کرتا ہوں تو دشمنوں کے منہ توڑ کر رکھ دیتا ہوں، مجھ جیسا جری اور بہادر جنگ آور بہت کم مائیں جنیں گی، مقام شہادت میرے لئے مقام فخر و مباہات ہے جس کیلئے میں اپنے آپ کو تیار کر چکا ہوں، کافی عرصہ کے بعد آج اپنے مالک و مولا علیہ الصلواة والسلام کے دشمنوں سے نبرد آزما ہونے کا مجھے موقع میسر آیا ہے اور میں اس نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کروں گا،اور ہاںکسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہنا، ضعیفی اور کم نظری راہِ نصرتِ حق میں حائل ہو ہی نہیں سکتی، جس وقت میں نے تلوار چلانا شروع کی تو میرا صحن میدانِ کارزار کا منظر پیش کرے گا اور صاحبانِ عدل و انصاف کی جوانیاں میری ضعیفی کو شجاعت کی بے ساختہ داد و تحسین نہ دیں تو یوں سمجھ لینا کہ میں نے اپنے مولا امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام سے فن جنگ سیکھا ہی نہیں ہے…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار