

Loading content...
جس وقت وہ دروازہ توڑنے میں مصروف تھے تو جناب عبداللہ بن عفیف سلام اللہ علیہ نے اپنی دختر سے فرمایا کہ بیٹا! آپ مجھے تلوار دے دیںآج میری شہادت کا دن ہے اور میں بھی شہدائے کربلا علیھم السلام میںاپنا نام شامل کروانا چاہتا ہوںآپ مکان کی چھت پر سوار ہو جائیں اور وہاں کھڑی ہو کر میری چشم بینا بن کر میری رہنمائی کرتی رہیں، جس طرف سے بھی یہ ملاعین مجھ پر حملہ آور ہوں مجھے آگاہ کرتی رہنا اور پھر میری تلوار کے جوہر دیکھنا مجھے صفین کے داؤ پیچ ابھی بھولے نہیں ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار