

Loading content...
جس وقت یہ لشکر ابلیس اس محلے میں داخل ہوا تو بہت سے ازدی جوان اس لشکر کے سامنے آکر کھڑے ہوگئے اس وقت ان کے حلیف قبائل بھی ان کی مدد کیلئے پہنچ گئے، مگر سامنے مسلح فوج تھی، شورش اور مدافعت کے خطرہ کے پیش نظر ابن زیاد ملعون نے مزید فوج بھی روانہ کر دی تھی ، تھوڑی ہی دیر میں یہ محلہ بنی ازد میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا ، پہلے بات باہمی گفتگو سے شروع ہوئی،مگر پھر تلواریں بے نیام ہوگئیں اورجنگ شروع ہوگئی،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار