

Loading content...
واضح رہے کہ زمانہ قدیم میں مختلف قبائل کا دستور تھا کہ ان کا پہلے سے مقرر شدہ اپنا ایک مخصوص شعار یا نعرہ ہوتا تھا، جس کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ جس وقت اس قبیلے کا کوئی جوان کسی مصیبت یا خطرے میں گھِر جاتا تو وہ اپنے قبیلہ کا مخصوص نعرہ لگاتا ، جس سے ناواقف لوگوں کو بھی معلوم ہو جاتا کہ یہ فلاں قبیلے کا فرد ہے اور وہاں اگر اس کے حلیف قبائل کا کوئی فرد موجود ہوتا تو وہ بھی فوراً مدد کیلئے پہنچ جاتا تھا، اس لئے یہی شعار یا نعرہ ہی ہر قبیلے کی پہچان ہوا کرتا تھا اوراسی سے مدد بھی طلب کی جاتی تھی ،اسی طرح ازدی قبیلے کا شعار تھا یا مبرور
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار