

Loading content...
اُس وقت ابن زیاد ملعون نے اپنے دربار میں موجود فوجیوں کو حکم دیا کہ اس ضعیف کو گرفتار کر کے قتل کر دو، جناب عبداللہ بن عفیف سلام اللہ علیہنے فرمایا کہ تم مجھے قتل سے نہ ڈرائو ،ابھی تم پیدا بھی نہیں ہوئے ہو گے کہ میںاس وقت سے یہ دعا کر رہا ہوں کہ خالق مجھے بدترین از خلائق افراد کے ہاتھوں شہیدکرنا ، پھر جس وقت میری آنکھیں راہِ رضائے حق پر چلتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں قبول ہوئیں تو میں اس مرتبہئِ سعادت سے نا امید ہوگیا تھا اور دعا مانگنا بھی ترک کر دی کہ شاید میرے نصیب میں یہ معراجِ سعادت نہیں ہوگی، مگر آج توتم نے مجھے خوشخبری سنادی ہے، یہی تو میری زندگی کا حاصل ہے، یہی تو میری زندگی بھر کی مانگی ہوئی مراد ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار