

Loading content...
یہ مسجد میں داخل ہوئے سامنے مشرقی سائیڈ پر ملعونِ ازل کا تخت لگا ہوا تھا اس کے ساتھ بنی ازد کے 600 نوجوان کھڑے تھے ، جس وقت انہوں نے اس ضعیف العمر بزرگوار کو اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا تو ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ آج ہمارے سردار مسجد کوفہ میں کیسے آگئے ہیں؟ یعنی ان کی خلافِ توقع آمد پر بنی ازد کے سبھی لوگ حیران ہوئے، وہ ازدی نوجوان اس ضعیف بزرگ کو لے کر تخت کے سامنے آکرکھڑا ہوگیا… فاتحہ شام معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا خطبہ جاری تھا، جس وقت اس پاک خطبہ کی آواز اس ضعیف بزرگ شخص کے کانوں میں پڑی تو انہوں نے سعد ازدی کا کاندھا ہلایا اور آہستہ آہستہ پوچھا کہ یہ سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کے کون سے فرزند خطبہ دینے میں مصروف ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار