

Loading content...
ابن زیاد ملعون کے دربار میں بنت امیرالمومنین و امام المتقین علیہ الصلواة والسلام جناب سیدہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا تکمیل دین کی تبلیغ میں وہ خطبہ انشاء فرما رہی ہیںکہ جس سے مسجد کوفہ کے درودیوار کو امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کے پروقار لب و لہجہ کی گھن گرج کی یاد تازہ ہو رہی ہے اور جس کے ایک ایک لفظ پر نطق سلونی بیساختہ احسنت احسنتکی صدا دے رہا ہے جبکہ تمام اہل دربار پر سکتہ طاری ہے، فصاحت و بلاغت کا ایک سمندر موجزن ہے جو پوری مسجد کو اپنی مسلسل ابھرتی ہوئی لہروں میں اچھال رہا ہے، اس پاک خطاب کا ایک ایک فقرہ قصر استبداد کے سیاہ گنبد پر کدال بن کر ضربیں لگا رہا ہے، تمام موجودگان گنگ و دنگ ہیں کہ دشمنِ خدا و رسولؐ کے سامنے اعلائے کلمہئِ حق کا اس قدر بے باک مظاہرہ کرنے والی پاک ذات کون ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار