

Loading content...
پھر کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اپنے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام سے مخاطب ہو کر فرماتیں کہ انیس رمضان کی شب ہم مسجد کوفہ میں آنا چاہتی تھیں لیکن ہمارے بھائیوں کو ہمارے پردے کا اتنا احساس تھا کہ انہوں نے ہمیں یہاں نہیں آنے دیا اور جس وقت ہم نے اصرار کیا تھاتو ہمارے پاک پردوں کے ضامن بھائی کردگارِ وفا علیہ الصلواة والسلام بے تحاشہ روپڑے تھے ، حالانکہ رات کا وقت تھا تمام بہنیں بھی ساتھ تھیں بھائی بھی ساتھ تھے ،بھائی !آج وہی مسجد ہے اور ہم بھی تنہا ہیںآج ہمیں اس حال میں مسجدمیں لایا گیا ہے کہ ہمارا ایک بھی بھائی موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ہمارے پردوں کی حفاظت کرنے والا ہے، خدا کرے کسی شریف زادی کو کبھی اس حال میں دربار میں نہ آنا پڑے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار