

Loading content...
آج وہی گھر ہے، وہی مسجد ہے، وہی ماحول ہے، وہی کوفی ہیں، مگر نہ جناب عباؐس علیہ الصلواة والسلام ہیں، نہ جناب محمدؐحنفیہ علیہ الصلواة والسلام ہیں، نہ ہی غیورِ کائنات پاک بابا علیہ الصلواة والسلام ہیں… ایک وہ زمانہ تھا کہ جب شہنشاہ امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کو اسی مسجد کوفہ میں ضرب لگی تھی تو پاک پردہ دارانِ وحدت صلواة اللہ علیہن کا رات کی تاریکی میں مسجد تک آنا گوارا نہیں کیا گیا تھا، مگر آج لاکھوں کا ہجوم مسجد کے اندر انتظار کر رہا ہے، دوسری طرف ان سیدانیوں صلواة اللہ علیہن کے قافلے کا صرف ایک ہی وارث ہے کہ جو بیمار ہے اور ظاہراً کوئی پردہ بنانے والا بھی موجود نہیں ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار