

Loading content...
اُس وقت دربار کوفہ کے اندر کا منظر یہ تھا کہ پورا دربار لوگوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں تھی، جنوبی طرف ایک منبر تھا جو تخت کی طرح آراستہ تھا، یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ یہ دربار قصر دارالامارہ میں نہیں لگایا گیا تھا بلکہ یہ مسجد کوفہ تھی کہ جس میں آج دربار لگایا گیا تھا ، یہ وہی مسجد تھی کہ جس میںسرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کو 19رمضان سن 40 ہجری میں ضرب لگی تھی ،اسی مسجد میں آج دربار لگا ہوا ہے تخت سجا ہوا ہے مگر ملعون ازل ابھی تک تخت پر آکر نہیں بیٹھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار