

Loading content...
میں کیا کہوں کہ یہ سر ہائے اطہر کس شان مظلومی کے ساتھ دربار کے دروازے پر لائے گئے صرف اتنا اشارہ کر سکتا ہوں کہ ہر مظلوم کا پاک سر مقام معراج پر سرفراز تھا، لوگوں کے ہاتھوں میں شجر طوبیٰ کی شاخیں تھیں اور ان کی بلند ٹہنیوں پر ہر مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ذاتِ واجب الوجود کے ساتھ راز و نیاز میں مصروف تھا، تمام قبائل کے سردار اپنے اپنے ہاتھوں میں مظلومین کے سرہائے اطہر اٹھا کر اس انتظار میں کھڑے تھے کہ ابھی فرعونِ کوفہ ہمیں بلا کر انعام و اکرام سے نوازے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار