

Loading content...
ان عورتوں نے عرض کیا کہ یہ جو سب سے پہلے مٹی کی ڈھیری نظر آ رہی ہے یہی آپ کے پاک سرتاج جناب امیر مسلمؐ علیہ الصلواة والسلام کا مزار ہے، اس وقت پاک معظمہ بی بی علیہ الصلواة والسلام نے حسرت بھری نگاہوں سے پاک مزار کی طرف دیکھا اور پاک سرتاج سے مخاطب ہوکر عرض کیا میرے پاک سرتاج! اس وقت میں بہت مجبور ہوں کہ آپ کے مزار پر بھی حاضر نہیں ہو سکتی کیونکہ ہر طرف پہرے ہیں اور مجھے ہمیشہ یہ دُکھ رہے گا کہ میں آپ کے پاک مزار پر چند اشک بھی نہ بہا سکی اورنہ ہی اپنے دکھ درد سنا سکی ، نہ فاتحہ پڑھ سکی اور نہ ہی پھول چڑھا سکی،رو کے فرماتیں ہیں میرے سرتاج یہ مجبوریاں ہمیشہ مجھے رُلاتی رہیں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار