

Loading content...
شہنشاہ پاکؐ نے فرمایا آپ کے سرتاج کا بھی بہت افسوس ہے، پھر دوسری مستور نے آگے بڑھ کر قدم بوسی کی اور رو کر عرض کیا آپ کے آباد و شاد پاک گھر کے ویران ہو جانے کا بہت افسوس ہے،شہنشاہ پاک نے فرمایا آپ کی بیٹیوں کی یتیمی کا بہت افسوس ہے ، اس باہمی پرسہ داری کے بعد دونوں عورتوں نے عرض کیا کہ ہم شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہن صلواة اللہ علیہا سے ملنا چاہتی ہیں،وقت کم ہے اور ہر طرف دشمن ہیں، اس لئے ہم زیادہ یہاںٹھہر بھی نہیں سکتیں، اُس وقت شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی پاک ہمشیر یعنی جناب امیر مسلم علیہ الصلواة والسلام کی پاک زوجہ صلواة اللہ علیہا نے آگے بڑھ کر پوچھا کہ آپ دونوں کون ہیں ؟اور ہمیں کیا کہنا چاہتی ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار