

Loading content...
پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کا مقدس کارواں جس وقت اپنے نور محل سے برآمد ہوا تو انہوں نے تطہیر کے پردے میں اپنا سفر شروع کیا جس وقت چند قدم چلیں تو سامنے راستے کے کنارے پر دو عورتیں کھڑی ہوئی دِکھائی دیں،دونوں کے سر پر سیاہ رنگ کے برقعے تھے جس وقت پاک مستورات صلواة اللہ علیہن ان عورتوں کے قریب پہنچیں تو ان میں سے ایک عورت نے آگے بڑھ کر جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے قدموں پر ہاتھ رکھے اور روتے ہوئے آہستہ سے عرض کیا کہ آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کا بہت افسوس ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار