

Loading content...
جس وقت کوفی ملاعین ان لاش ہائے اطہر کو محلہ بنی مذحج کی گلیوں میں سیر کروا رہے تھے ،اس وقت جناب میثم تمار علیہ السلام کے گھر کے بالکل سامنے جناب حنظلہ بن مرہ علیہ السلام نے تلوار بے نیام کرتے ہوئے نعرۂ تکبیر بلند کیا اور کوفی ملاعین پر حملہ کر دیا، یہ حملہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ انہوں نے فوج کے سنبھلنے سے پہلے 14ملاعین کو واصل جہنم کردیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار