

Loading content...
یہاں کچھ محل وقوع بھی عرض کرتا چلوں ، زندانِ کوفہ کی پچھلی جانب وہ گھر اطہر تھا کہ جس میں پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے دورِ اقتدار میں پاک مستورات صلواة اللہ علیہن چار سال تک رہائش پذیر رہی تھیں، اسی زندان سے جنوب کی طرف قصر دارالامارہ تھااور اُس کے سامنے ایک چھوٹا سا راستہ تھا، اس راستے سے زندان کے مغربی طرف مسجد کوفہ تھی اور مسجد کوفہ اور زندان کے درمیانی راستے کے کنارے زندان کے بالکل قریب جناب مسلم بن عقیل علیہما الصلواة والسلام کا مزار بنایا گیا تھا، جہاں آج ان کا روضہ اطہر بھی ہے اور اس کے سامنے جناب ہانی علیہ السلام اور جناب حنظلہ علیہ السلام کے مزارتھے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار