

Loading content...
تمام مستورات نے مل کر گریہ کرنا شروع کیا، گزرے ہوئے دن کی ایک ایک بات کو یاد کرکے روتی رہیں ، کوئی پاک مستور صلواة اللہ علیہا اپنے بیٹوں کو یاد کرتی رہیں اور کوئی اپنے بھائیوں کو یاد کر کے گریہ فرماتی رہیں، یہ گریہ وبکا اور نوحہ خوانی اور بین ساری رات جاری رہے گویا زندانِ کوفہ میں عزاداری کی بنیاد رکھی جا رہی تھی اِسی طرح روتے روتے رات گزر گئی اس رات کوفہ کا کوئی گھر ایسا نہ تھا کہ جس میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے حالات و واقعات پر گریہ نہ کیا گیا ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار