

Loading content...
ابن زیاد ملعون نے درشتی سے کہا کہ اگر تم خط نہیں دو گے تو میں تمہیں کوئی انعام نہیں دوں گا، ابن سعد ملعون نے کہا کہ یہ خط میں یزید ملعون کے سامنے پیش کر کے وعدے کی تکمیل کی کوشش ضرورکروں گا، ابن زیاد ملعون نے کہا کہ اگر تم خط وہاں پیش کرو گے تو میں یزید ملعون سے کہہ دوں گا کہ دس محرم کی رات تک تم امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام سے ساز باز میں مصروف رہے تھے اور تم نے تو مجھے بھی مشورہ دیا تھا کہ تم بھی فرزند رسول علیہ الصلواة والسلام کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین نہ کرواور میں تمہارے لکھے ہوئے وہ اشعار بھی یزید ملعون کو دِکھا ئوں گا جو تم نے مجھے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی مخالفت سے روکنے کیلئے پڑھے تھے اور وہ تمام نصیحتیں جو تم مجھے کرتے رہے تھے، جس وقت میں وہ سب تفصیل کے ساتھ بتائوں گا تو پھر بتائو کہ تمہیں انعام ملے گا یا جہنم؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار