

Loading content...
یہاں یاد دہانی کیلئے اس بات کا اعادہ کرتا چلوں کہ 9محرم کی رات مظلوم کربلا علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ عمر ابن سعد ملعون کی بالمشافہ گفتگوہوئی تھی جس میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے اس ملعون سے دریافت فرمایا تھا کہ تم فرزندانِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیوں شہید کرنا چاہتے ہو؟ تو اس ملعون نے عرض کیا تھا کہ جناب! رائے (طہران) کی گندم بہت لذیذ ہے… اس وقت امام کائنات علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا تھا کہ وہ تو تمہیں کبھی بھی نصیب نہیں ہوگی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار