

Loading content...
اُس وقت مسجد کوفہ میں ظہر کی آذان دی جا رہی تھی، عمر ابن سعد ملعون نے مسجد کوفہ میں ظہر کی نماز ادا کی، پھر یہ ملعون عبیداللہ ابن زیاد کے رہائشی محل قصر دارالامارہ کی طرف چل پڑا جو مسجد کوفہ کے بالکل قریب ہی مشرقی جانب واقع تھا، مسجد کا ایک بغلی دروازہ اس قصر میں کھلتا تھا، یہ ملعون اِسی دروازہ سے گزر کر ابن زیاد ملعون کے قصر کے سامنے پہنچا تو وہاں پہلے ہی ایک حاجب اس کے انتظار میں کھڑا تھا ،ملعون نے اُس سے ابن زیاد کی خیریت دریافت کی تو اُس نے بتایا کہ فرعونِ کوفہ ملعون ابھی تک درد کے عذاب میں مبتلا ہے، مگر وہ تمہارا انتظار بھی کر رہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار