

Loading content...
جس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام سرکارِ وفاعلیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر پر پہنچے تو فوراً لاش اطہر پر خود کو گرا دیا اور اُس سے لپٹ کر شدید گریہ فرمایا پھر اُس کے بعد اہل غاضریہ سے فرمایا کہ آگاہ رہو کہ یہ شہنشاہِ صدق و وفا جناب ابوالفضل العباؐس علیہ الصلواة والسلام کی لاش ہے کہ جن کی جوانی اور بھرپور شباب پر آلِ عباء علیہم الصلواة والسلام ہمیشہ نازاں رہتے تھے، پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن اور سبھی معصوم بچے انہی کی آس پر زندہ تھے، تمام ظالمین ملاعین ان کی پاک ذات سے ہمیشہ خوف زدہ رہتے تھے اور جب تک یہ زندہ رہے کسی نے خیام فلک احتشام کی جانب نگاہ اٹھانے کی بھی جرأت نہیں کی مگر جب یہ زینِ فرس سے زمین معلی پر تشریف لائے تو ظالمین وملاعین کے حوصلے جوان ہو گئے اور اس وقت انہوں نے ظلم و بربریت کی ایک نئی داستان رقم کی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار