

Loading content...
جس وقت تمام لاشیں دفن کی جا چکیں تو بنی اسد کے لوگوں نے بارگاہِ امامت میں عرض کیا آقا! ہم نے نہر علقمہ کے کنارے غاضریہ کے راستہ پر ایک لاش دیکھی ہے اور باوجود کوشش کے ہم اسے یہاں نہیں لا سکے کیونکہ ہم جس وقت ان کے جسم کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر دائیں جانب سے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ ٹکڑے بائیں جانب گر جاتے ہیں اور اگر بائیں جانب سے اٹھانے کے لئے ہاتھ لگاتے ہیں تو کئی ٹکڑے دائیں جانب گر جاتے ہیں اور یہ بھی ہے کہ ان کی لاش کے کئی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دور دور تک زمین پر بھی بکھرے ہوئے ہیں، اب آپ ہی حکم فرمائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار