

Loading content...
اس کام سے فارغ ہونے کے بعد جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام نے ساتھ والے وسیع مزار میں باقی شہداء کو دفن کرنے کا پروگرام بنایا اورغاضریہ کے لوگوں سے فرمایا کہ اب ان شہداء کی تدفین میں آپ لوگ شامل ہو سکتے ہوپھر وہ لوگ مل کر باقی تمام شہدائے کربلا علیہم السلام کے لاشہ ہائے اطہر کو لے آئے ، جس وقت تمام شہداء کی لاشیں پہنچ گئیں تو ان کی نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد اہل غاضریہ سے فرمایا کہ اب آپ لوگ مل کر ان لاشوں کو لحد میں اتاردیں ،اس طرح باقی تمام شہدا ء کو ایک ہی قبر میں دفن کر دیا گیا بنی اسد کے لوگوں کی فرمائش پر صرف جناب حبیب ابن مظاہر علیہ السلام کا مزار الگ بنائی گئی کیونکہ وہ بنی اسد کے قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے سردار تھے، جبکہ جناب حر بن یزید ریاحی علیہ السلام کو ان کے اہل قبیلہ پہلے ہی مقتل گاہ سے کافی دور دفن کر چکے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار